یورپی یونین نے غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پرشدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
صدر یورپین یونین کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس کا دائرہ اختیار اور گورننس یواین چارٹر سے مطابقت نہیں رکھتے، امریکا کے ساتھ غزہ کے جامع امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تعاون کو تیارہیں مگر کسی بھی قسم کے دباؤ اور جبر کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب اسپین نے امریکا کی قیادت میں قائم امن کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا، ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسپین ٹرمپ کی قیادت میں قائم کی گئی امن کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا، ہم دعوت پر شکر گزار ہیں، لیکن ہم اسے قبول نہیں کرتے۔






















