چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ( پی ایم ایل ق) و سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےلاہور پریس کلب کے باہر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے کئے مظاہرے میں کہا کہ اقوام عالم کو غزہ پر حملوں کا نوٹس لے کر اسرائیل پر پابندیاں لگانی چاہئیں۔
رپورٹس کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے کئے مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاث کریں، کشمیر میں بھارت جبکہ فلسطین میں اسرائیل نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کو آزاد رہنے کا پورا حق ہے کشمیر کو اتنے عرصے گزرنے کے بعد بھی آزاد رہنے کا حق نہیں ملا ہے۔
چیف آرگنائزر پی ایم ایل ق و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا مسلم امہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔امریکہ اور یورپی حکومتیں اسرائیل کے ساتھ جبکہ ان کی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور اور شافع حسین نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو غزہ پر حملوں کا نوٹس لینا چاہئے، فلسطینیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم امہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے اسرائیل اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا نہیں ہوتا تو اس پر فوری پابندیاں لگائی جائیں۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی حکومتیں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ ان کی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیںپوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہونے کے باوجود وہ خون کی ہولی کھیلنا بند نہیں کر رہا، اگر اسرائیل اقوام متحدہ کی بات نہیں مانتا تو اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔
چوہدری سرور نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو ان کی ازاد مملکت مہیا کرنے کے لئے تمام مسلم امہ کو یکجا ہونا ہو گا، صرف زبانی دعوں سے کام نہیں بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ رہیں گے اسرائیل کی بربریت سے سات ہزار سے زائد بچے اور نہتے مسلمان شہید ہو چکے ہیں، یہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہے اسرائیلی بربریت چل رہی ہے اس وقت ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اسرائیل نے انیس سو اڑتالیس سے لے کر اب تک پچھتر فیصد علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے کیا ایسا کوئی اور ملک کر سکتا ہے وہ برٹش پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر دس دفعہ فلسطین کا دورہ کر چکے ہیں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ غزہ میں دو اعشاریہ دو ملین لوگ ایک جیل میں رہ رہے ہیں بچے بھوک اور گولیوں سے مر رہے ہیںفلسطین میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد تک میسر نہیں ہے۔
چوہدری سرور کے مطابق فلسطین کی عوام صرف ایک زمین کے ٹکڑے کے لئے قربانیاں نہیں دے رے ہیں بلکہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے شہادتین نوش رہے ہیں بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینی عوام کی نہیں بلکہ ساری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو