پاکستان کی ایک بار پھر غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل اجلاس سےخطاب میں کہا اسرائیل نے نسل کشی کومغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے،محاصرے کی وجہ سےغزہ کی نوےفیصد سے زائد آبادی بھوک کا شکار ہے،بچے مر رہے ہیں۔
عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں،صہیونی آپریشن جنین،نور شمس اورطولکرم تک پھیل چکا ہے،جنگ کو نہ روکا تو اقوام متحدہ کا چارٹرچکنا چورہوجائےگا،دنیا جہنم میں تبدیل ہو جائےگی جہاں صرف تصادم اور تباہی کا راج ہوگا،منیراکرم نے غزہ پر دوبارہ بمباری اورانسانی امداد روکنے کی شدید مذمت کی ۔