کوہاٹ میں آل پاکستان چیف منسٹر کے پی کےرمضان فٹسال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان فٹبال ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی محمد ریاض اور ڈپٹی کمشنر نے کیا۔
کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے انڈور ہال میں آل پاکستان چیف منسٹر رمضان نائیٹ فٹسال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی پاکستان فٹبال کے بین الاقوامی اور مشہور زمانہ کھیلاڑی محمد ریاض، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم اور ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی نے کیا۔ شائقین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی جانب سے تمام فٹبال ٹیموں میں فیفا کی منظور شدہ فٹبالیں تقسیم کی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل چاند رات کو کھیلا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں رمضان اسپورٹس کے مختلف ٹورنامنٹ جاری ہیں۔