یوم شہادت حضرت علیؓ پر حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
حیدرآباد میں یوم شہادت حضرت علیؓ پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، ڈبل سواری پر پابندی آج اور کل 2 دن کیلئے عائد کی گئی ہے۔
کمشنر حیدرآباد نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، سیکیورٹی خدشات اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔
کمشنر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ شہری امن وامان اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، بچے اور بزرگ شہری ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔