چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو مزیدججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کیلئے زیر غور لایا جائے گا۔ سندھ، بلوچستان، پشاور اوراسلام آباد ہائیکورٹ کےمستقل چیف جسٹس کی تعیناتی ایجنڈےمیں شامل ہے ۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں زیرالتوا شکایات کا جائزہ لےگی۔