پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں وائٹ بال سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی 2025ء میں وائٹ بال سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے معاملات کو حتمی شکل دے دی۔
چیمپئینز ٹرافی کے دوران بنگلہ دیش بورڈ کے سربراہ کے دورے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کیلئے بات چیت ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر سیریز پلان کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مئی میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، مئی میں بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائٹ بال سیریز میں کتنے ٹی 20 انٹرنیشنل اور کتنے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔