معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی آج باضابطہ طور پر طلاق مکمل ہو گئی ہے۔
اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھناشری نے چہل سے 60 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس کا مطالبہ کیا تھا، تاہم دھناشری کے اہل خانہ نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔