امن مذاکرات ختم کرنے کے بعد صہیونی فورسز نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے،فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا۔
نابلس،دیرالبلاح اورمغربی کنارےمیں آپریشن میں شدت آگئی،تازہ حملوں میں مزید ستر فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے،دو روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوزکرگئی،شہدا میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اسرائیلی فوج نےنتزارم کوریڈور پرقبضہ کرکےشمالی اورجنوبی غزہ کوتقسیم کردیا،جس کے بعد فلسطینیوں کی نقل وحرکت مزید محدود ہوگئی،دوسری طرف حماس کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔
دستخط شدہ معاہدے موجود ہوں تو نئےمعاہدوں کی ضرورت نہیں،اُدھردیرالبلاح میں اقوام متحدہ گیسٹ ہاوس پراسرائیلی حملےمیں تین افراد ہلاک ہوگئے،مرنےوالوں میں بلغاریہ اور برطانیہ کےباشندے بھی شامل ہیں،اسرائیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا