انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، انگلش ٹیم 230 رنز کے تعاقب میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں لکھنؤ میں مدمقابل تھیں، جہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش ٹیم 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیام لیونگ اسٹون 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جونی بیئر اسٹو 16، ڈیوڈ ملان 16، جوز بٹلر 10، معین علی 15، کرس ووکس 10، عادل راشد 13، جو روٹ، بین اسٹوکس اور مارک ووڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، جسپریت بومرا نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 اور رویندرا جڈیجا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
روہت شرما کو 87 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے ہیں۔
روہت شرما87رنزبناکرنمایاں رہےسوریاکمار نے49اورکے ایل راہول نے39رنزبنائےویرات کوہلی صفر، شہریاس ایئر4، شبمن گل9رنزبناسکےبھارت کے6کھلاڑی ڈبل فیگرمیں نہ جاسکےڈیوڈ ویلی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کرس ووکس اورعادل رشید نے2-2وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
یاد رہے کہ آج کے میچ میں شکست ہونے پر دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو