دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دے دیا۔
گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ڈونیڈن میں کھیلا جارہا ہے جہاں بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل ہے۔
سلمان علی آغا 46، شاداب26، محمدحارث اور عبدالصمد نے11،11رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی ،2بین سیئرز2، ایش سوڈھی نے بھی 2وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ بیٹنگ
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 66 رنز پر گری، ٹم سائفرٹ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 87 رنز پر گری، جب فن ایلن 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،تیسری وکٹ 91 رنز پر گری، جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی 97 رنز پر گری، جب جمی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
پاکستان کی جانب سے ملنے والا 136رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کیا۔