چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا دعویٰ ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، ملک میں 2024ء کے بعد دہشت گردی بڑھی۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا ہے کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، حالات جیسے بھی ہوں ملک سب سے پہلے ہوتا ہے، 2024ء کے بعد ملک میں دہشتگردی بڑھی ہے۔