قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھا ہے، جس میں قومی سلامتی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے خط میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا انتظام کیا جائے،کیونکہ اہم قومی معاملے پر ان سے ملاقات اور ہدایات لینا ضروری ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ملکی سیکیورٹی معاملات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے یہ ملاقات ضروری ہے۔
عمر ایوب نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر آج صبح فوری ملاقات کا بندوبست کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسپیکر کے مثبت جواب کے منتظر ہیں۔