پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیف وہیب عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس دوران عامر ڈوگر نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی سےملاقات کامطالبہ کیا ، عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے تین سینیئر رہنماؤں کی ملاقات قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کرائی جائے، اسپیکر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکیلئےمعاملہ حکومت کے سامنے رکھنےکی یقین دہانی کروا دی ۔
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ چاہتےہیں وہ پالیسی بنے جس کے پیچھے پورے پاکستان کا اصل عوامی مینڈیٹ ہے، دہشتگردی،ملٹری آپریشنز،خارجہ پالیسی کا تحریک انصاف کا ہمیشہ واضح مؤقف رہا ہے، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے، ہماری ملاقات نہیں کروائی جاتی پھربھی ہم حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔