وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، حکومت نے آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں۔
وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے، آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیر غور نہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ حد کو بڑھانے پر غور کررہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے۔