سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خواجیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طور درہ میں ہونے والےآپریشن میں ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے ، ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔