پیٹریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سالانہ مرمتی کاموں کیلئے بند کردی گئی، کیبل کار اور چیئر لفٹ 18 مارچ سے عید الفطر تک بند رہے گی۔
مری انتظامیہ نے پیٹریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سالانہ مینٹی ننس ورکس کے باعث بند کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سالانہ 18 مارچ سے عیدالفطر تک بند رہے گی، عیدالفطر کے دوسرے دن کیبل کار اور چیئر لفٹ کو آپریشنل کردیا جائے گا۔