شام کے شہر لطاکیہ میں بم دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر لطاکیا میں کباڑ کی دکان میں پڑا بم دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں، واقعے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔