بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسیحی برادری کے ایک کنونشن سنٹر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے ضلع ایرناکولم کے علاقے کلاماسری میں ایک عیسائی گروپ کے کنونشن سنٹر میں اتوار کی صبح دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم، تحقیقاتی ایجنسی کی ایک فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے جو شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے دھماکے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، ریاست بھر سے پولیس کے اعلیٰ حکام ردعمل اور تحقیقات کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر جا رہے ہیں۔
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے طبی عملے کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو