ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے،لیکن ابھی ہمارے پاس شواہد ہیں افغانستان سے کالز ٹریس کی گئی ہیں،ماضی میں ہم افغان حکومت کے ساتھ ثبوت شیئر کرتے رہےہیں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےصحافیوں کوہفتہ واربریفنگ میں کہا افغان سیٹزین کارڈ ہولڈرز کا پاکستان میں قیام لامحدودنہیں ہوسکتا،غیرقانونی طورپرمقیم تمام غیرملکی شہریوں کوقانون کےمطابق واپس بھیجا جائےگا۔
ٹی ٹی پی اوردیگردہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں آگےبڑھنےمیں بڑی رکاوٹ ہیں،اب حکومت پاکستان کا فیصلہ ہےکہ انہیں 31 مارچ کےبعد واپس بھیجا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہا غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں سےنمٹنےکیلئےپاکستانی قوانین موجود ہیں، جائزقانونی دستاویزات پرپاکستان آنے والے افغان شہریوں کوخوش آمدیدکہاجائےگا،اےسی سی ہولڈرز افغان شہریوں کو پاکستان میں قیام کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔