فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے 37 لاکھ کیش چوری کے الزام میں نجی بنک کا کیشئیر گرفتار کر لیا۔
صوبائی دارالحکومت میں نجی بینک کے مینجر نے ایف آئی اے کو شکایت کی کہ محمد عمیر نامی کیشئیر نے کیش میں سے 37 لاکھ روپے چرا لئے ہیں اور ملزم نے چوری شدہ رقم سے ڈیجیٹل کرنسی خرید لی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے برانچ مینجر کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےملزم کو گرفتارکرلیا۔
مقدمہ میں امانت میں خیانت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔