لاہور میں سموگ نے پنجے گاڑھ لیئے ایئرکوالٹی انڈیکس تین سو تک پہنچنے لگا ہے۔وزیرماحولیات نےبڑھتی سموگ کے خطرات کے پیش نظر عرصہ دراز سے خراب دس ایئر مانیٹرنگ سینسرز کو فعال بنانے کے لئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہورآج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا ہےلاہور کاعلاقہ ڈیفنس تین سونو ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے اکتوبر کےاختتام اور نومبرکےآغازکےساتھ سموگ میں شدت آنےکاامکان ہے۔
ماہرین صحت نے رواں سال سموگ کو شہریوں کےلئےخطرے کی لٹکتی تلوار قرار دیتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 4 سو سے تجاوز کرگئی
وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا تھا کہ سموگ کے تدارک کی مہم کےلئے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں سموگ کے سدباب کے لئے سموگ رولز 2023تیارہو چکے ہیں۔
نگران صوبائی وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ سموگ کے تدارک کے لئے ماحولیات، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کو مل کر آگاہی مہم چلانا ہو گی۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زگ زیگ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اجلاس میں فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے دفع 144 لگانے پرغورکیاگیا۔
دوسری جانب محمکہ موسمیات نے آئندہ ہفتے موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک سردی کے باعث آلودگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو