لاہور میں سموگ کے ڈیرے،صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح چار سو سے تجاوزکرگئی، شہر کی مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 368 تک جا پہنچی۔
لاہور دُنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار، جبکہ دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔گارڈن ٹاؤن میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 421 ہوگئی،مال روڑ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 407 ہوگئی،گلبرگ میں 434، پولو گراؤنڈ کینٹ سب سے آلودہ علاقہ شرح 430 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسموگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو