ساؤتھ افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
South Africa win the second ODI by six wickets 🏏#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/XEDa2ESWb9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2023
یاد رہے کہ ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 127 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ صحیح ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 44.2 اورز میں محض 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاطمہ ثناء 69 اور عالیہ ریاض 53 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں۔
سدرہ امین نے 12 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکی۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے نادین ڈی کلرک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مساباتہ کلاس نے 3 اور آیا بونگا کھاکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں مہمان ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 34 اوورز میں مکمل کر کے نہ صرف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ سیریز بھی جیت لی۔
PROTEAS WOMEN CLINCH SERIES ❕🇿🇦
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) September 11, 2023
A remarkable performance from Proteas Women to win the 2nd ODI match & clinch the series 🏆
Nadine de Klerk starred for 🇿🇦 as she had a career best with the ball 😍
Congratulations to the entire team 👏 #AlwaysRising #PAKWvSAW pic.twitter.com/WVmcyseQMz
مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین برٹس نے 45 ،لارا گڈال نے 36 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ماریزان کپ نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 2 ، ام ہانی اور ندار ڈار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مہمان ٹیم کی کھلاڑی نادین ڈی کلرک عمدہ کارکردگی کی بدولت پلیئر آف میچ قرار پائیں۔
𝑸𝒖𝒂𝒍𝒊𝒕𝒚 🤌
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) September 11, 2023
Nadine De Klerk proved her quality as she notched her career best figures against Pakistan ⚪🇿🇦
How much did you ❤ de Klerk performance with the ball #AlwaysRising #PAKWvSAW pic.twitter.com/7MrPh6krMc
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔