اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم ابر آلود جبکہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،پشاور،کوہاٹ،نوشہرہ۔ صوابی،مردان،ہنگو اوربنوں میں بھی بارش کا امکان ہے،لاہور،اٹک،جہلم چکوال،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،میانوالی،خوشاب،گجرات،سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کےشہروں کوئٹہ،ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک البتہ بالائی اضلاع میں جزوی ابرآلود رہےگا،محکمہ موسمیات کےمطابق چترال،دیر،سوات۔ کوہستان اور شانگلہ میں بارش کےساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
بٹگرام،مانسہرہ۔ ایبٹ آباد،بونیر اورباجوڑ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔