پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 1147 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچنج گزشتہ ہفتے 3 بڑی خبروں کے گرد گھومتی رہی، پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے میں 2 دن مندی اور 3 دن تیزی دیکھی گئی۔
ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ایک ارب 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ہوئے، جن کی کل مالیت 91 ارب روپے سے زائد تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 144 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 125 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔