غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کے خلاف 31 مارچ کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائےگی،غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرکی پاکستان چھوڑنےکی ڈیڈ لائن31 مارچ ہے،مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیرملکیوں اورافغان شہریوں کےخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
ایسےافراد کو گرفتار کر کےملک بدرکیا جائے گا،پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو واضح ہدایات دی گئی ہے کہ وہ باعزت طور پر واپس چلے جائیں،پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے
4 مارچ 2025ء کو بنوں کینٹ خودکش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے تھے،ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے اوراس حملےکی منصوبہ سازی افغان سر زمین پر کی گئی تھی
واضح رہےکہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق "غیر قانونی مقیم غیر ملکی اور افغان سٹیزنز کارڈ ہولڈر 31 مارچ تک رضاکارانہ پاکستان چھوڑ دیں،یکم اپریل سے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کردیا جائے گا