پشاور میں تھانہ تہکال کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس میں 4 غیر قانونی مقیم افغانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ تہکال کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران 4 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور مشتبہ افراد سمیت 14 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کو اپنے وطن جانے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے، جس کے ختم ہونے میں صرف 4 دن باقی ہیں۔
حکومتی اعلان کے بعد سے فورسز کی جانب سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانوں اور دیگر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو زبردستی ملک بدر کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو