وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےفروری میں پولیو کیسز میں منفی رجحان مہم کےمؤثر ہونے کی سند ہے، حکومت پولیو کےمکمل خاتمے کیلئےپرعزم ہے،پولیو کیسزمیں کمی تمام صوبوں کی محنت سے ممکن ہوئی، وفاق اورصوبوں کے تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
انسداد پولیو مہم پرجائزہ اجلاس میں وزیراعظم نےپولیو مہم کےدوران سیکیورٹی فورسز کےتعاون کو سراہا، پولیو کےتمام ڈیٹا کوڈیجیٹائز اورمانیٹرنگ سخت کرنےکی ہدایت کی،اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی پیشرفت پر بریفنگ دیتےہوئے بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
فروری کی مہم کےدوران متاثرہ اضلاع میں نوےفیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے،سال دو ہزار پچیس کے آغاز سے اب تک چھ پولیوکیسزسامنے آچکے،فروری کی مہم کےبعد متاثرہ اضلاع میں کیسزمیں واضح کمی آئی ۔
اس سال کے پہلے چھ ماہ میں تین انسداد پولیو مہم پلان کا حصہ تھیں،پہلی مہم فروری میں ہو چکی، باقی اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہوں گی۔