وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری جاری ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا، اس کے بعد آگے نکل جائے گا۔
اسلام آباد میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا، واں ہفتہ مزید بارشوں کا امکان نہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں بھی بارشوں اور پہاروں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں سب سے زیادہ بارش 24 ملی میٹر گولڑہ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔