مسلسل چار دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے اضافہ، نیا بھاؤ 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہو کر 2869 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔