پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ تشکیل دیدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے ، سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کی جانب سے کل پریس کانفرنس میں سکواڈ ریلیز کیئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں بہت تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کا اعلان کل پریس کانفرنس کے دوران کیئے جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان کے نمایاں فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، عاکف جاوید، وسیم جونیئر اور محمد حارث کی شمولیت متوقع ہے ۔
ان کے علاوہ خوشدل شاہ جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، فہیم اشرف کو ون ڈے میں موقع ملنے کا امکان ہے ، محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ کپتانی کے لیے محمد حارث، سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جارہاہے ۔ کپتان کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین نے کرنا ہے تاحال فیصلے کا انتظار ہے ۔