ایس سی او آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں افضل پور (ضلع میرپور) میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افضل پور میں قائم ہونے والا فری لانسنگ ہب مقامی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد فراہم کرے گا۔مقامی نوجوان مختلف شعبوں جیسے گرافک ڈیزائن، مواد تخلیق، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں عملی مہارت حاصل کریں گے۔
ایس سی او ویژن 2025 کے تحت، جو کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 سال میں 100 آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا عزم رکھتا ہے،فری لانسنگ ہب افضل پور 16 ماہ میں قائم ہونے والا 62 آئی ٹی سینٹر ہے۔ یہ ہب نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قدم رکھنے کے مواقع فراہم کرے گا، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے خود کفالت حاصل کر سکیں۔
یہ جدید ترین فری لانسنگ ہب مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ایس سی او وژن 2025 کے تحت، ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔