فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کردی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پرعائد پابندی ختم کردی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو باقاعدہ طور پرآگاہ کردیا گیا ہے۔پابندی ختم ہونے پر پاکستان فٹبال ٹیم ایشیا کپ کوالیفائرزمیں شرکت کی اہل ہوگی۔
فیفا نے آئینی ترامیم منظور نہ ہونے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگائی تھی۔ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد فیفا نے پی ایف ایف پر لگائی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
پابندی ختم ہونے پر پاکستان فٹبال ٹیم ایشیا کپ کوالیفائرز شرکت کی اہل ہوگی۔۔۔پاکستان فٹبال ٹیم 25 مارچ کو شام کیخلاف ایشیاء کپ کوالیفائر کھیلے گی۔