اینٹی نارکوٹیکس فورس اور وفاقی اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمانڈراے این ایف نارتھ بریگیڈیئرحسن عباس نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر سے ملاقات کی۔ انسداد منشیات کیلئے اسلام آباد پولیس اور اے این ایف کی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران اے این ایف اوراسلام آباد پولیس کےتیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی ٹیم یومیہ بنیاد پر تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، انتظامیہ سے ملاقات کرے گی اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی دے گی۔ اساتذہ کو منشیات کےاثرات ،عادی افراد کی علامات اورسدباب کی تربیت بھی دی جائےگی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ پنجاب ، کے پی اور سندھ کی اعلی ٰ یونیورسٹیوں میں منشیات فروشی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں سیاسی لیڈروں کے تربیت یافتہ لوگ منشیات فروشی کے کام کو سرانجام دیتے ہیں۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں منشیات فروشی کاسلسلہ بھی عروج پر ہے۔ ڈرگ فری یونیورسٹیوں کی رپورٹ میں منہاج یونیورسٹی لاہور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں منشیات فروشی کا نہ دھندہ ہوتا ہے نہ ہی سٹوڈنٹس کے نشہ آورہونے کی رپورٹس موصول ہوئی ہے۔