انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں پندرہ اپریل تک توسیع کر دی
انسداددہشتگردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسدقیصرضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔سابق سپیکرقومی اسمبلی کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں اورحاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی جسے عدالت نےمنظور کرلیا۔
عدالت نےاسدقیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئےدلائل طلب کرلیے،کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ اسدقیصر اور دیگر پر تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔