چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری 2026 تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔
بین الصوبائی رابطہ کے وزیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے، جنہوں نے گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی تجاویز اور انتظامات کا جائزہ پیش کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 27 کھیل شامل ہوں گے، جو لاہور، فیصل آباد، نارووال اور اسلام آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاکہ یہ تاریخی ایونٹ بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔