غزہ جنگ بندی معاہدےکا پہلا مرحلہ مکمل ہونےمیں صرف ایک دن باقی ہے،دوسرےمرحلے کے لیےحماس اور اسرائیل کےدرمیان مذاکرات قاہرہ میں جاری ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہنا ہےکہ غزہ سےمتعلق مثبت بات چیت ہورہی ہے،اچھےنتائج کی امید ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں رمضان المبارک کی تیاری عروج پرہیں،تاہم صیہونی ریاست نےمسجد الاقصیٰ میں پابندیاں مزیدسخت کردی۔
ماہ صیام میں صرف بچوں،پچپن برس سے زائد عمر کے مردوں اورپچاس برس سے زائد عمر کی خواتین کو عبادت کی اجازت ہوگی،مسجدکی جانب جانے والے راستوں پرمزید چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور تین ہزار اضافی صیہونی اہلکار تعینات ہونگے۔