مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔
تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔
وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کی اپیل غلط فہمی کا نتیجہ ہے، ڈیلرز کو خطرہ ہے،آئل کمپنیاں ان کو مارجن نہیں دیں گی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر چیئرمین اوگرا اور ڈیلرز کو طلب کر لیا گیا ۔ حکام نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوڈیلرزکی مرضی کے بغیر ڈی ریگولیٹ نہیں کرے گی۔