انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے پاکستان کوہرادیا۔
کرکٹ ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان کو چوتھی شکست کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز میچ میں قومی ٹیم کو ایک وکٹ سے پچھاڑ دیا، قومی ٹیم کا 271رنزکا ہدف جنوبی افریقہ نے47.2اوورزمیں حاصل کرکے پانچویں کامیابی اپنے نام کر لی۔
جنوبی افریقہ کی اننگز
جنوبی افریقی ٹیم نے قومی ٹیم کا 271رنزکا ہدف جنوبی افریقہ نے47.2اوورزمیں حاصل کر لیا، ایڈن مارکرم91رنز کیساتھ نمایاں رہے،ڈیوڈ ملر29، ٹمباباوما28،ڈی کوک24 رنزبناسکے،وین ڈرڈوسن21،مارکویانسن20اورکلاسن12رنزبناکرآؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ اسامہ میر،حارث رؤف اوروسیم جونیئرنے2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگز
بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پوری پاکستانی ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، شاداب خان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
سعود شکیل اور شاداب خان کے درمیان 84 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4، مارکو ہینسن نے 3 اور جیرالڈ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنگی اینگڈی نے ایک شکار کیا۔
پاکستان ٹیم کیلئے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا۔ گرین شرٹس اس وقت 5 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پرآگئی ہے۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ چوتھے اوور کی تیسری گیند پر گری جب اوپنر عبداللہ شفیق 17 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
⚪️ JANSEN JOU LEKKER DING
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023
Marco Jansen gets the early breakthrough with a short delivery that Shafique hits to the boundary only to find Ngidi
🇵🇰 Pakistan are 20/1 after 4.3 overs #PAKvSA #CWC23 #BePartOfIt
پاکستان کا دوسرا نقصان چھٹے اوور کی تیسری گیند پر ہوا جب اوپنر امام الحق 18 گیندوں پر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
⚪️ JANSEN WITH THE SECOND
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023
Marco Jansen is on roll as he gets another. This time the wicket of Imam-ul-Haq who tries to drive but edges it Klaasen
🇵🇰 Pakistan are 38/2 after 6.3 overs #PAKvSA #CWC23 #BePartOfIt
گرین شرٹس کا تیسرا نقصان محمد رضوان کی صورت میں ہوا جب وہ 86 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔
🥋The Karate Kid Strikes
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023
Gerald Coetzee removes Rizwan with a bouncer that's top-edged to the keeper ☝
🇵🇰 Pakistan are 86/3 after 15.5 overs #PAKvSA #CWC23 #BePartOfIt
پاکستان کی چوتھی وکٹ 129 کے مجموعے پر گری جب افتخار احمد 21 رنز کی اننگ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
⚪️ Klaasy Klaasen
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023
Halfway through the innings and Shamo gets his man as Ahmed skies one and is beautifully caught by Klaasen
🇵🇰 Pakistan are 129/4 after 25.1 overs #PAKvSA #CWC23 #BePartOfIt
پاکستان کے پانچوں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جو 141 کے مجموعے پر 50 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
⚪️ Babar OUT
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023
Shamo gets the crucial wicket of Babar Azam with a lovely leg break
🇵🇰 Pakistan are 141/5 after 27.5 overs #PAKvSA #CWC23 #BePartOfIt
پاکستان کی چھٹی وکٹ 225 رنز کے مجموعے پر گری جب شاداب خان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میگا ایونٹ کے 26 ویں میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں چنئی میں مدمقابل ہیں جہاں گرین شرٹس نے پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Babar Azam wins the toss and elects to bat first in Chennai 🏏
— ICC (@ICC) October 27, 2023
Major changes in the playing XIs for both sides 👀#CWC23 | #PAKvSA 📝: https://t.co/rr0AFwKPgx pic.twitter.com/xrxQRpLwK7
ساؤتھ افریقا کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، فاسٹ باؤلر حسن علی اور اسامہ میر کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پرویٹز کے خلاف آج کھیلے جانے والا میچ گرین شرٹس کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ : کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور حارث رؤف۔
🚨 PLAYING XI & TOSS 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2023
Pakistan win the toss and elect to bat first 🏏
Two changes to our team 👇#PAKvSA | #DattKePakistani | #CWC23 pic.twitter.com/mcTiTTzVau
پروٹیز اسکواڈ : کپتان ٹیمبا بووما ، کوئنٹن ڈی کاک ، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک ، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی ، کیشو مہاراج ، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی۔
🪙 𝑻𝑶𝑺𝑺
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023
🇵🇰Pakistan have won the toss & will bat first 🏏
Kagiso Rabada has been ruled out (lower back spasm)#PakvSA #CWC23 #BePartOfIt pic.twitter.com/v0p1kYBfQm