لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ایک تماشائی کو گراؤنڈ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ملزم عبیداللہ خان نے فضل محمود انکلوژر کا جنگلہ پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
گلبرگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبیداللہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سیکیورٹی کے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی سنگین خلاف ورزی کی اور سرکاری امور میں مداخلت کا مرتکب ہوا، اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔