انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دکھ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، افغانستان کی ٹیم نے آج ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی جس وجہ سے انھوں نے جیت حاصل کی۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نے شروع میں جلدی وکٹیں حاصل کیں مگر پھر وکٹیں نکالنے میں ناکام رہے، ہم نے بطور ٹیم کافی غلطیاں کیں جس وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جذبات میں آ کر اپنے مستقبل پر فیصلہ نہیں کرنا چاہتا، چیمپئنز ٹرافی کے بعد بات چیت کر کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی قریب میں کافی اچھے میچ کھیلے ہیں مگر ہم ان میچز کو اپنے حق میں کرنے میں ناکام رہے ، شکست کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، مگر ہمیں اس چیز کو تسلیم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔