افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 236رنز کا ہدف دیا جس میں سب سے بڑی اننگ ابراہیم زردان کی رہی جنہوں نے 146 گیندوں پر 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 177 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد وہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بیٹر بن گئے ہیں ۔
ان سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے بین ڈکٹ کے پاس تھا ، انہوں نے چند روز قبل آسٹریلیا کیخلاف 165 رنز کی انگ کھیلی تھی جو کہ اب دوسری بڑی اننگ بن چکی ہے ، ان کے علاوہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے نتھان ایسٹل ہیں جنہوں نے 177 گیندوں پر 145 رنز بنائے جبکہ چوتھا نمبر زمبابوے کے اینڈی فلاور کا ہے اور انہوں نے بھی 145 رنز کی اننگ کھیلی ۔