چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ 68 سال کی عمر انتقال کر گئے ہیں۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
رواں سال مارچ میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے لی کی چیانگ شنگھائی میں موجود تھے جہاں جمعرات کو انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں ریسکیو کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم ، کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور وہ جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔
نگران وزیر اعظم کا اظہار افسوس
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لی کی چیانگ کے انتقال کا سن کر دکھ اور شدید صدمہ پہنچا، وہ پاکستان کےعظیم دوست تھے۔
“Deeply saddened and shocked to learn about the sad demise of former Chinese Premier Li Keqiang. He was a great friend of Pakistan. We fondly remember his visit to Pakistan in 2013. Our thoughts and sympathies are with Late Premier Li, his family and with the Chinese nation at…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 27, 2023
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سابق چینی وزیراعظم کے 2013 کے دورہ پاکستان کی اچھی یادیں ہیں،چینی عوام، لی کی چیانگ کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔