بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
منگل کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعظم کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی مہرالنساء احمد نے بھی جیل میں ملاقات کی۔
ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں جیل کے معمول کے شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں، آج فیملی اور وکلاء کے لیے مختص دن تھا۔