پاکستان میں مغربی ہواؤں کی انٹری سےمختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے تک بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادمیں شام اوررات میں تیزہوا،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے،راولپنڈی، اٹک،جہلم، چکوال،میانوالی، خانیوال میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دیر،چترال،کوہستان،شانگلہ،بونیر،ایبٹ آباد میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،سوات،مانسہرہ، صوابی،مردان، نوشہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،پشاور،کوہاٹ،بنوں،وزیرستان، لکی مروت اورڈی آئی خان میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ بونداباندی ہوسکتی ہے۔