محکمہ موسمیات نے پیر سے بارش،آندھی اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ 24 فروری کومغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، خیبرپختونخوا میں آئندہ پورے ہفتے باران رحمت برسنے کی امید ہے،ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ، پشاور، مردان اور سوات میں برفباری اور بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 25 فروری سے یکم مارچ تک مری اور گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے،
اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے،25 سے 28 فروری تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
آج لاہورمیں کم سےکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاجارہا ہےاورزیادہ سے زیادہ ،23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کےامکانات ہیں، یشگوئی کےمطابق آج ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکی توقع ہے۔