عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کے دام 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 930 فی اونس پر آگیا۔