پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرا ہونے جارہاہے جس کے بارے میں کئی طرح کی پیشگوئیاں سامنے آرہی ہیں تاہم اب ملتان کے شیر نے بھی فال نکال کر اپنا فیصلہ سن ادیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر ملتان میں شیر نے فال کے ذریعے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا ہے ، ملتان میں کرکٹ کا جوش اپنے عروج پر ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر میچ دکھانے کے انتظامات بھی کیئے جارہے ہیں ، شہریوں کا کہناہے کہ انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہی ہو گی ۔