خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محوس کیے گئے۔
ملاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر جھٹکوں کی شدت4.1ریکارڈ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ کا مرکز سوات تھا۔
زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ۔